ہندو کے یہاں کا کھانا کھانا کیسا ہے؟ نیز نفل نماز میں وقت ملانا کیسا ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے
میں کہ کسی ہندو کے گھر پر جان بوجھ کر کھانا کھانا کیسا ہے یہ بھی واضح فر ما دیجئے کہ نفل کی نماز میں وقت ملا سکتے ہیں یعنی اگر نہیں ملایا تو کیا حکم ہے جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں سائل محمد سفیان بہرائچ شریف یوپی انڈیا

الجواب بعون الملک الوھاب
(1) ہندو کے یہاں کا گوشت کھانا حرام ہے باقی کھانا جائز ہے جبکہ پانی یا برتن میں نجاست کا علم نہ ہو مگر مسلمانوں کو احتراز کرنا چاہئے، فتاوی رضویہ میں ہے ۔۔ ہندو کےہاتھ کا پکایا ہوا گوشت حرام ہے مگر اس صورت میں کہ مسلمان نے ذبح کیا اور اپنی آنکھ سے غائب نہیں ہونے دیا اس کے سامنے پکایا اور باقی کھانے اس کے پکائے ہوئے جائز ہیں جبکہ پانی یا برتن میں خلط نجاست معلوم نہ ہو (جلدنہم نصف آخر115)
دوسری جگہ ہے ۔ ہندو کے یہاں کا گوشت کھانا حرام ہے اورچیز میں فتوی جواز اور تقوی احتراز امام محمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں.. بہ ناخذمالم نعرف شیئا بعینہ (جلدنہم نصف آخر163)
حضورصدرالشریعہ علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں ۔۔ ہندووں کے ہاتھ کا پکایا ہوا کھانا نجس نہیں مگر حتی الوسیع مسلم کو ان کی پکائی ہوئی چیزوں سے احتراز کرنا چاہئے ہاں گوشت جس کو انہوں نے پکایا اور(مسلمان کے وقت ذبح سے کھانے کے وقت تک کبھی) وہ نظر مسلم سے غائب ہوگیا ہو تو اس کا کھانا حرام ہے (فتاویٰ امجدیہ292/4) واللہ اعلم باالصواب
(2)نفل پڑھنے کیلئے تعین وقت ضروری نہیں بلکہ مطلق نفل کی نیت سے اداکرنا صحیح ہے، شرح حموی میں ہے... واما النوافل: فاتفق اصحابنا انھا تصح بمطلق النیۃ [شرح الحموی مع الاشباہ،1/119]
واللہ اعلم باالصواب
کتبہ المعتصم بذیل سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم العبد المذنب الفقیر محمد زاھد حسین الامجدی خادم التدریس والافتاء مدرسہ رضویہ فیض العلوم پرسا سیتامڑھی بہار 31...اگست...2023...14صفرالمظفر بروز جمعہ
کتبہ المعتصم بذیل سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم العبد المذنب الفقیر محمد زاھد حسین الامجدی خادم التدریس والافتاء مدرسہ رضویہ فیض العلوم پرسا سیتامڑھی بہار 31...اگست...2023...14صفرالمظفر بروز جمعہ
صح الجواب
فقیر قادری محمد عبداللہ نعیمی رضوی پھگولی بھیلہ تحصیل خواص ضلع راجوری جموں کشمیر
0 تبصرے