اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ الله وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ اور تیل والی بڑھیا کا واقعہ درست ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں۔
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
جی، ہاں مذکورہ واقعہ صحیح و درست ہے۔
چنانچہ حکیم الامت حضرت علامہ مفتی محمد احمد یار خان نعیمی قدس سرہ العزیز ،اس واقعہ کے متعلق اپنی کتاب مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح میں تحریر فرماتے ہیں کہ ،ایک عورت کا تیل زمین پر گر گیا وہ کھڑی رو رہی تھی زمین تیل چوس چکی تھی، وہاں سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ گزرے وجہ رونے کی پوچھی اور کوڑا لے کر زمین کو مارنے لگے کہ اے زمین کیا میرے دور خلافت میں تو نے اس کا تیل غصب کیا واپس اگل، زمین نے تیل واپس کیا عورت نے برتن میں بٹور لیا۔ (مراة المناجيح شرح مشکوٰۃ المصابيح جلد ہشتم (۸) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فضائل ، کرامات حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ) صفحہ (۳۱۹) مکتبہ قادری پبلشرز اردو۔ بازار۔ لاہور۔)
اور فیضان فاروق اعظم میں ہے کہ ،عہد فاروقی میں ایک خاتون کا تیل زمین پر گرگیا تیل زمین پر گر کر زمین میں جذب ہو گیا وہ فرط غم سے کھڑی رو رہی تھی کہ وہاں سے امیر المومنین حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ گزرے آپ نے اس خاتون سے رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے سارا معاملہ عرض کیا آپ کوڑا لے کر زمین کو مارنے لگے اور فرمانے لگے اے زمین کیا تو نے میرے دور خلافت میں اس خاتون کا تیل غصب کیا ؟ تیل واپس کر یہ فرمانا تھا کہ زمین نے تیل اگل دیا اور اس خاتون نے اسے اپنے برتن میں ڈال لیا ۔ (فیضان فاروق اعظم جلد اول (۱) کرامات فاروق اعظم صفحہ (۶۳۸) المكتبة المدينة باب المدینه کراچی)
والله تعالیٰ اعلـم بالصــواب
کتبـــــہ: محمد ارباز عالم نظامى ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھند مقیم حال بریدہ القصیم
سعـــودی عربیــــة

✔️ الجواب صحیح۔
العبد ابوالفیضان الحاج محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ
الجواب صحیح
کریم اللہ رضوی خادم التدریس دار العلوم مخدومیہ اوشیورہ برج جوگیشوری ممبئی

0 تبصرے