ایک عورت کو ایک ہی دن حیض آیا اس کی عادت 8 دن کی تھی ایک دن حیض آیا دوا کھانے کی وجہ سے ٹھیک ہوگیا تو کیا وہ نماز وغیرہ پڑھ سکتی ہے؟


 السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ
  حضورِ والا میرا سوال یے ہے کہ  ایک خاتون کو ایک ہی دن حیض آیا جبکہ اسے عادت 8 دن کی تھے صرف ایک دن حیض آکر کسی دوائی کی وجہ سے بند ہوگیا کیا وہ خاتون اب نماز قرآن وغیرہ پڑھ سکتی ہے تفصیلی جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دے عین نوازش ہو گی؟ سائل۔محمّد سلیمان تُرکی نیمچ مدھیہ پردیش 

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
الجواب- صورت مسٶلہ میں اس خاتون کےعادت کے دن پورے نہ ہوۓ اور کسی وجہ سے حیض بند ہوگیا تو اب وہ خاتون غسل کرکے نماز بھی پڑھ سکتی ہے اور قرآن کی تلاوت بھی ۔۔۔

جیسا کہ صاحب بہار شریعت تحریر فرماتے ہیں کہ  حَیض والی کو تین ۳ دن رات کے بعد حَیض بند ہو گیا اور عادت کے دن ابھی پورے نہ ہوئے یا نِفاس کا خون عادت پوری ہونے سے پہلے بندہو گیا تو بند ہونے کے بعد ہی غُسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے عادت کے دنوں   کا انتظار نہ کرے
مسئلہ ۳۸ ۔۔ عادت کے دن پورے ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا تو اگرچہ غُسل کرلے جِماع ناجائز ہے تاوقتیکہ عادت کے دن پورے نہ ہولیں جیسے کسی کی عادت چھ ٦ دن کی تھی اور اس مرتبہ پانچ ہی روز آیا تو اسے حکم ہے کہ نہا کر نماز شروع کردے مگر جِماع کے لیے ایک دن اور انتظار کرنا واجب ہے ۔ (ماخوذ بہار شریعت جلد ١ حصہ ٢ صفحہ ٣٨١ تا ٣٨٣)
واللہ تعالی اعلم
کتبہ؛ حضـرت قـاری محـمـد راحـت رضـا صـاحـب قبـلـہ (نیپال)
(سنی مسائل شرعیہ گروپ)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے