خواتین کے لئے ریزر کا استعمال کرنا کیسا ہے؟


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ الله وَبَرَكاتُهُ‎ 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت کا چالیس دن بعد زیر ناف کے بالوں کو صاف کرنے کے لئے بلیڈ کا استعمال کرنا کیسا ہے درست ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔ مستفتیہ : روزی قادریہ رضویہ ، مقام ویسٹ بنگال

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
مرد و عورت دونوں کےلئے موۓ زیرِ ناف بالوں کو صاف، کرنے کےلئے ریزر بلیڈ ، و سیفٹی پاؤڈر کریم وغیرہ ، کا استعمال کرنا جائز و درست ہے۔ اس لئے کہ ، فقط مقصد اس جگہ کی صفائی کرنا ہے۔ عورت کےلئے اُن بالوں کو اکھاڑنا سنت ہے۔ اور مونڈنا بھی جائز ہے، 

جیسا، کہ حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محقق بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان سے سوال ہوا کہ، مرد اگر اپنے زیر ناف کے بال مقراض سے تراشے یا عورت استرہ لے جائز ہے یا نہیں؟ تو اپنے جواباً تحریر فرمایا کہ،  حلق و قصر و نتف و تنور -(یعنی: مونڈنا، کترنا، اکھیڑنا اور نورہ لگانا سب صورتیں جائز ہیں، کہ مقصود اس موضع(جگہ)کا پاک کرنا ہے اور وہ سب طریقوں میں حاصل ہے- (مزید فرماتے ہیں، کہ عورت کے لئے بعض علماء نے نتف (اکھاڑنا) (حلق (مونڈنا) سے افضل قرار دیا ہے- (فتاوی رضویہ شریف جلد (۲۲) داڑھی مونچھ، سر وغیرہ کے بالوں، ختنہ اور ناخن وغیرہ سے متعلق مسائل۔ صفحہ (۶۰۰ تا ۶۰۱) مکتبہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)

لہٰذا؛ معلوم ہوا کہ، اس میں کوئی قید نہیں ہے، عورتوں کےلئے ریزر بلیڈ کا استعمال کرنا جائز و درست ہے، لیکن بہتر نہیں ۔ عورت اگر پاؤڈر و کریم وغیرہ کا ہی استعمال کرے،تو زیادہ بہتر ہے۔

واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب
⁩کتبـــــہ: محمد ارباز عالم نظامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الهند مقیم حال بريده القصم سعودي عربية

✔️⁩الجواب صحیح 
مفتی محمد اسماعیل خان امجدی گونڈوی

✔️⁩الجواب صحیح 
محمد شرف الدین رضوی ۔ ِخادم التدريس دارالعلوم قادریہ حبیبہ فیل خانہ ہوڑہ بنگال ۲۷/جمادی الآخر/؁۱۴۴۵ھ بمطابق/10 جنوری/2024

فدایان مسلک اعلیٰ حضرت گروپ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے