اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا مرنے کے بعد چالیس دن تک روحیں گھر پر آتی ہے قرآن وحدیث سے جواب عنایت فرمائیں ســائل :۔ غـریب نواز ،پورنیہ بہار
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم
الجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
انتقال کر جانے کے بعد چالیس دین تک روحیں گھر آتی ہے، ایسی کوئی حدیث اس فقیر کے نظر سے نہی گزری ہے، البتہ یہ ضرور ہے کہ ہر شب جمعہ کو مرحومین کی روحیں اپنے اپنے گھروں میں آتی ہیں
جیساکہ حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ شرح مشکوة شریف باب زیارة القبور میں فرماتے ہیں ،کہ میت کے دنیا سے جانے کے بعد سات دن تک اس کی طرف سے صدقہ کرنا مستحب ہے ۔میت کی طرف صدقہ اس کیلئے نفع بخش ہوتا ہے ۔اس میں اہل علم کا کوئ اختلاف نہیں ۔ اس بارے میں صحیح حدیثیں وارد ہیں ,خصوصا پانی صدقہ کرنے کے بارے میں ۔اور بعض علماء کاقول ہر کہ میت کو صرف صدقہ اور دعا کا ثواب پہونچتاہے ۔اور بعض روایات میں آیا ہے کہ روح شب جمعہ کو اپنے گھر آتی ہے اور انتظار کرتی ہے کہ اس کی طرف سے صدقہ کرتے ہیں یا نہیں
شیخ الاسلام، کشف الغطاعما لزم للموتی علی الاحیا فصل ہشتم میں فرماتے ہیں، غرائب اور خزانہ میں منقول ہے کہ مومنین کی روحیں ہر شب جمعہ ,روز عید ،روز عاشورہ ,اور شب برات کو اپنے گھر آکر باہر کھڑی رہتی ہیں اور ہر روح غمناک بلند آواز سے ندا کرتی ہے کہ اے میرے گھر والو,اے میری اولاد,اے میرے قرابت دارو!صدقہ کرکے ہم پر مہربانی کرو ( بحوالہ فتاوی رضویہ شریف جلد نہم (۹)، إتيان الأرواح لديارهم بعد الرواح""" صفحہ، ٦٥۱،/ تا،٦٥٢۔مکتبہ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب
کتبـــــہ؛ محمد ارباز عالم نظــــــامی ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـــــــــند
✅الجـــواب صحیح
افقرالوری محمد صادق رضا ،پٹنہ بہار الھند
0 تبصرے