السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے علماۓ اہلسنت و مفتیان اعظام مسٸلہ ذیل میں کہ مسلمان سنی صحیح العقیدہ کو ٹاٸی لگانا کیسا ہے کیا وہ ٹاٸ لگا سکتا ہے یا نہیں جواب مسلک اعلیٰ حضرت کی روشنی میں عنایت فرماٸیں کرم ہوگا مہربانی ہوگی عین نوازش ہوگی؟ سائل مــحمــد رضــا رضــوی مقــام ملھنیاں ضلع دھنوشا نیپال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الجوابـــــــ بعون الملک الوھاب
بغیر حاجت شرعیہ کے برغبت نفس ٹائی لگانا ناجائز و گناہ ہے ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ جو بات کفار یا بدمزہبان اشرار یا فساق فجار کا شعار ہو بغیر کسی حاجت صحیحہ شرعیہ کے برغبت نفس اس کا اختیار مطلقًا ممنوع و ناجائز و گناہ ہے اگرچہ وہ ایک ہی چیز ہو کہ اس سے اس وجہ خاص میں ضرور ان سے تشبہ ہوگا اسی قدر منع کو کافی ہے (فتــاویٰ رضـویـہ جـلد 09 صفحـہ 148 نصف آخـر)
اور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ٹائی لگانا اشد حرام ہے وہ شعار کفار بد انجام ہے نہایت بدکام ہے وہ کھلا رد فرمان خداوند ذوالجلال والا کرام ہے ٹائی نصاریٰ کے یہاں ان کے عقیدہ باطلہ میں یادگار ہے حضرت سردنا مسیح علیہ الصلاۃ والسلام کے سولی دئے جائے اور اور سارے نصاریٰ کا فدیہ ہو جائے کی والعیاذ باللہ "اھ۔ (فتـاویٰ مصطفـویہ صفحــہ 526)
لھذا جن انگریزی اسکولوں میں ٹائی لگانا لازم ہے ان میں بچوں کو تعلیم دلانا حرام ہے
اعلیٰ حضرت امام احمد رخا خان فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ کالج ہو یا اسکول یا مدرسہ اگر اس میں دین اسلام یا مزہب اہلسنت یا شریعت مطہرہ کے خلاف تعلیم دی جاتی، تلقین کی جاتی ہے تو اس کی امداد بھی حرام اور اس میں پڑھنا پڑھوانا بھی حرام ہے "اھ۔ (فتــاویٰ رضـویــہ جلــد 09 صفحــہ 296 نصف آخر) (اور ایسا ہی فتاویٰ مرکز تربیت افتاء جلد 02 صفحہ 503/ 504 میں بھی انہیں کتب فقہ کے حوالہ سے درج ہے)
کسی بھی مسلمان کے بچے کو ان اسکولوں میں تعلیم لینا روا نہ ہوگا جہاں ٹائی کا معاملہ ہے تو پھر ایسے میں دنیوی تعلیم کیسے ممکن ہوگی لھذا جن اسکولوں میں ٹائی لگانا لازم و ضروری ہے ان میں بچوں کو پڑھانا ناجائز و حرام ہے اگر والدین ان اسکولوں میں اپنے بچوں کو پڑھائیں گے تو ضرور ان کی پکڑ ہوگی اعلیٰ حضرت سرکار رضی اللہ عنہ نے باپ کا اولاد پر ساٹھ حقوق تحریر فرمائیں ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ اپنی اولاد کو اچھی تربیت دینا (جلد 24)
واللـہ ورسولہﷺ اعلم باالصواب
کتبہ؛ مـحــمّـــد عـبـــداللـہ قـــــادری رضـــوی شہیـــد نـگر بھـــکاری پـٹــی ضلــــع (گـونـــــڈہ) یـوپی الھـــــند
✅الجوابـــــ صحیح والمجیبـــ نجیح
حضرت مولانا سید محمود اشرف صاحب قبلہ
رضوی مسائل شرعیہ گروپ
0 تبصرے