اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں اگر فجر کی اذان میں الصلاۃ خیر من النوم کہنا بھول جائیں تو کیا کریں جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع دیں؟ ســائل : محـمـد سرتاج لکھیم پور کھیری

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم
الجــوابـــــــــــ بعون الملک الوہاب
مؤذن اگر فجر کی اذان میں الصلاۃ خیر من النوم کہنا بھول جائے۔تو اذان ہوجائےگی اذان کا اعادہ بھی نہیں اسلئے کہ الصلاۃ خیر من النوم فجر کی اذان میں کلمہ نہ فرض۔ ہے نہ واجب۔ اور نہ ہی سنت۔ بلکہ مستحب ہے
جیسا کہ حضور صدارالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ والرضوان۔ تحریر فرماتے ہیں کہ صبح کی اذان میں فلاح کے بعد اَلصّـلٰوۃُ خَیْـرّ ِمـنَ النّــُوم کہنا مستحب ہے (بہار شریعت جلد ۱ حصہ سوم۔ اذان کا بیان۔ صفحہ۔ ۴۷۰۔ المکتبۃ المدینہ دعوت اسلامی)
اور احسن الفتاوی میں ہے کہ اذان فجر میں "الصلوٰۃ خیر من النوم" کہنا سنتِ مؤکدہ نہیں ، بلکہ مندوب ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اذان کے بعد فوراً یاد آگیا تو بہتر ہے کہ یہ جملہ کہہ کر بعد کے کلمات کا اعادہ کرے اور اگر دیر سے علم ہوا تو اعادہ نہ کرے، قال في شرح التنوير: ويقول ندبًا بعد فلاح أذان الفجر الصلوة خير من النوم .. (احسن الفتاوی جلد دوم باب الاذان و الاقامہ صفحہ (۲۸۶) مکتبہ ایجوکیشنل پریس کراچی)

واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب
کتبـــــہ؛ محمد ارباز عـالم نظـــــامی
ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـند
کتبـــــہ؛ محمد ارباز عـالم نظـــــامی
ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـند
✅الجواب صحیح
خبیب القادری ارشدی مدناپوری
شیش گڑھ بھیڑی بریلی شریف
(یوپی بھارت)
فدایان مسلک اعلیٰ حضرت گروپ
0 تبصرے