قرآن پاک کی قسم کا حکم ؟


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتہ‎
 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ جو شخص قرآن مجید کی  قسم کھاکر توڑ دے اس کے لئے کیا حکم ہے۔  جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا؟ ســائل : انـس رضا قـاردی پلیا

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ 
بسـم اللـہ الرحـمٰن الرحـیم 
الجــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں اگر کسی شخص نے قرآن شریف کی قسم کھائی تو عندالشرع قسم منعقد ہوگئی ، پھر اسـکے خلاف کیا یعنی قسم توڑ دیا تو حانث ہوگیا، اس لئے کہ قرآن شریف کی قسم شرعاً قسم ہے ، فی الدر المختار قال الکمال لا یخفی ان الحلف با القرآن الاٰن متعارف فیکون یمینا انتہی ھ۱

در مختار میں ہے کہ کمال نے فرمایا کہ مخفی نہ رہے کہ آجکل قرآن پاک کی قسم متعارف ہو چکی ہے لہٰذا یہ قسم قرار پائیگی اھ (الدر المختار جلد ۱ صفحہ ۲۹۱ کتاب الایمان مطبع مجتبائی دہلی )

اسی میں ہے ،، الایمان مبنیۃ علی العرف فما تعورف الحلف بہ فیمین وما لا فلا انتہی ھ۱ قسموں کے بناء عرف پر ہے ،تو عرف میں جس چیز کی قسم متعارف ہوجائے وہ قسم قرار پائےگی اور جو متعارف نہ ہو قسم نہ ہوگی اھ (الدر المختار جلد ۱ صفحہ ۲۹۱ کتاب الایمان مطبع مجتبائی دہلی )

اورقسم کا کفارہ یہ ہے کہ، مساکین کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھلانا ہوگا اور جن مساکین کو صبح کے وقت کھلایا انہیں کو شام کے وقت بھی کھلائے دوسرے دس (۱۰) مساکین کو کھلا نے سے ادانہ ہوگا۔ اور یہ ہوسکتا ہے کہ دسوں  کو ایک ہی دن کھلادے یا ہر روز ایک ایک کو یا ایک ہی کو دس دن تک دونوں وقت کھلائے۔ اور مساکین جن کو کھلایا ان میں کوئی بچہ نہ ہو اور کھلانے میں اباحت(2) و تملیک(3) دونوں صورتیں ہوسکتی ہیں اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کھلانے کے عوض ہر مسکین کو نصف صاع گیہوں  یا ایک صاع جَو (4) یا ان کی قیمت کا مالک کردے یا دس (۱۰) روز تک ایک ہی مسکین کو ہر روز بقدر صدقۂ فطر دیدیا کرے یا بعض کو کھلائے اور بعض کو دیدے۔ غرض یہ کہ اس کی  تمام صورتیں  وہیں سے معلوم کریں  فرق اتنا ہے کہ وہاں  ساٹھ (۶۰) مسکین تھے یہاں  دس ۱۰ ہیں،

 فكفارتة إطعام عشرة مسٰكين من أوسط ماتطعمون أهليكم أوکسوتھم أو تحرير رقبة فمن لم يجد فصيام ثلثة ايام (القرآن پارہ (۷) سورہ مائدۃ آیت (۸۸) ( ایسا ہی بہار شریعت حصہ نہم  ص۳۰۵ میں ہے)

واللــہ تــــــعالیٰ اعلـم بالصــواب 
کتبـــــہ؛ محمد ارباز عالم نظــــــامی 
ترکپٹی کوریاں کشی نگر یوپی الھـند

✅الجـــواب صحیح
افقرالوری محمد صادق رضا ،پٹنہ بہار الھند

فدایان مسلک اعلیٰ حضرت گروپ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے