چوری سے بجلی استعمال کرنا کیسا ہے؟


اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوی انسان اپنے ملک ہندوستان میں چوری سے بجلی استعمال کرتا ہے تو کیا وہ گناہ گار ہوتا ہے یا ‌نہیں ہوتا ہے اور یہ بھی بیان فرمادیں کہ چوری کی بجلی سے موٹر چلایا پھر وضو کیا اور نماز پڑھی تو اسکی نماز میں کوی خلل پیدا ہوا یا نہیں تسلی بخش جواب عطا فرمائیں بہت بہت کرم ہوگا اگر حوالہ بھی مل جائے گا تو بہت ہی مہربانی ہوگی ؟ سائل عبد اللہ بریلوی

وَعَلَیْڪُمْ اَلسَّــلَامْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ
الجـــــوابـــــــ: بعون الملک الوہاب
اللھم ھدایۃالحق والصواب
اگر کوئی شخص بلا کنیکشن چوری سے لائٹ استعمال کرتا ہے تو یہ ناجائز و گناہ لہذا ایسے شخص پر ضروری ہے کہ فورا ایسے کاموں سے توبہ و استغفار کرے اور جو چوری سے لائٹ جلائی ہے اس کی بھر پائی کرے لیکن اگر موٹر کے ذریعے پانی اپنے استعمال میں لیا تو اس سے وضو و نماز درست ہے " سرکاری لائٹ بغیر کوئی رقم دیئے ہوئے جلانا اپنے آپ کو اہانت کے لیے پیش کرنا اور اپنی عزت کو خطرے میں ڈالنا ہے" فتاوی مصطفویہ میں ہے ایسی حرکت سے احتراز لازم ہے جو موجب ذلت و رسوائی ہو"(صفحہ146)

اور فتاوی فقیہ ملت میں ہے کہ بلا کنیکشن چوری کی لائٹ جلانا منع ہے اور سرکاری قانون کو توڑنا ہے اپنے کو اہانت کے لیے پیش کرنا ہے اور اپنی عزت کو خطرے میں ڈالنا ہے اور عزت کی حفاظت کرنا ذلت و رسوائی سے بچنا ضروری ہے" (جلد اول صفحہ 192) (ضیاء شریعت جلد اول صفحہ39) لیس للمسلم ان یذل نفسۃ الاعند الحاجۃ والضرورۃ (المحیط البرہانی   ج۔۔۔۔٤ص۔٦٠٢)

واللہ اعلم بالصواب
کتبـہ؛ حافظ محمد قمرالدین قادری عفی عنہ مقام گیناپور ضلع بہرائچ شریف یوپی

✅الجواب صحیح والمجیب نجیح
مفتی محمد سفیرالحق رضوی عفی عنہ استاد دارالعلوم غریب نواز الہ آباد

✅من اجاب فقد اصاب وھو مستحق بالثواب عنداللہ الوہاب
حضـــرت عـلامـــہ ومـولانـا محمـــد عمــــــر رضـا خـان المسعـودی والنیـفالـی دارلعلـــوم ظفــر الاسـلام لـوکـاہـی بــازار ضلــع بہــرائـچ شـــریـف یـوپـــی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے